کراچی،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے خلاف توہین رسالت اورخلفائے راشدین کی توہین کی درخواست پر نوٹس جاری
جمعرات 23 اکتوبر 2014 16:19
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی چوہدری وسیم اقبال کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے خلاف توہین رسالت اورخلفائے راشدین کی توہین کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا ہے۔ جمعرات کو سید خورشید شاہ کے خلاف دائر کی گئی درخواست میں احمد رضا قصوری اور نذیر بروہی سمیت 9 افرادنے موٴقف اختیار کیا تھا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے گزشتہ دنوں میڈیا سے بات کرتے ہوئے لفظ مہاجر کو 'گالی' قرار دیا تھا، جو توہین رسالت اور خلفائے راشدین کی توہین کے مترادف ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ پولیس کو ہدایت کی جائے کہ خورشید شاہ کو تین دن میں گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے۔بعد ازاں خورشید قصوری نے ابتدائی دلائل میں کہا کہ سید خورشید شاہ کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
عدالت نے دلائل سننے کے بعد سید خورشید شاہ، آئی جی سندھ اور بریگیڈ تھانے کے ایس ایچ او کو جواب طلبی کے لیے 28 نومبر تک کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
یاد رہے کہ 17 اکتوبر کو سید خورشید شاہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ لفظ ’مہاجر‘ ان کے لیے گالی ہے اور سندھ میں رہنے والوں کے لیے یہ لفظ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔جس پرمتحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں پوری ’مہاجر‘ قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔تاہم بعد میں خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 'میں مہاجرکو گالی دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا اور میرے بیان سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تومیں معذرت خواہ ہوں'۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے پرانا تاریخی مہاجر تو میں خود ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبر پختونخوا میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کردیا گیا
-
پی ٹی آئی سے اقوام متحدہ کے انتخابی آبزرور گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی برائے طبی تعلیم کا پہلا اجلاس
-
دنیا میں بڑھتی اوسط عمر کووڈ وباء سے تنزلی کا شکار، ڈبلیو ایچ او
-
پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ہی: عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی چینی فرم کو پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
بلوچستان کے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے فنڈز مختص کئے ہیں، اویس لغاری
-
رانا ثناء اللہ سے پوچھتا ہوں کہ اگرمذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں تو حملے کون کرا رہا ہے؟
-
بلوچستان کے زرعی شعبے کے ذمے 641 ارب کے واجبات ہیں، بل ادا کردیں 24 گھنٹے بجلی دیں گے، وزیرتوانائی
-
خانہ کعبہ کے دروازے اور حجراسود کا خول تیار کرنیوالی فیکٹری کے پاکستانی مالک خالق حقیقی سے جاملے
-
جام کمال خان نے وزارت تجارت سے منسلک اداروں میں شفافیت کے لئے تین سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی
-
انتشاری و بدامنی کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں نہ ہی ریاست اس کی متحمل ہو سکتی ہے۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.