یورپی رہنما کاربن کے اخراج میں کمی پر متفق
جمعہ 24 اکتوبر 2014 12:31
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء)یورپی یونین کے رہنما گرین ہاوٴس گیسوں میں کمی کے ایک اہم معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں جس کے تحت ان گیسوں کے اخراج میں سنہ 2030 تک 40 فیصد کمی لائی جائے گی۔یہ معاہدہ برسلز میں منعقدہ اجلاس میں طے پایا جس میں ہونے والی بحث کے دوران یونین کے کچھ رکن ممالک نے اپنے مفادات کے تحفظ کے مطالبات بھی کیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق معاہدے کی وجہ سے یورپی یونین کو عالمی ماحولیاتی پالیسی میں ایک رہبر کا کردار مل سکتا ہے۔یورپی ممالک کی تنظیم نے توانائی کے مجموعی استعمال میں دوبارہ قابل استعمال توانائی کا حصہ بڑھا کر 27 فیصد کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔اجلاس کے دوران کاربن کے اخراج کے معاملے پر یورپی ممالک میں گہرے اختلافات بھی سامنے آئے۔(جاری ہے)
ایندھن کیلئے کوئلے پر بڑی حد تک انحصار کرنے والے ملک پولینڈ نے خدشہ ظاہر کیا کہ کاربن کے استعمال میں کمی اس کی معیشت کی ترقی پر اثرانداز ہوگی۔
پولینڈ کے علاوہ وسطی اور مشرقی یورپ کے کئی ممالک نے بھی اس خدشے کا اظہار کیا۔یورپی کونسل کے صدر ہرمن وین رومپوئی نے اجلاس کے بعد کہا کہ یونین کے غریب ارکان کو مقررہ اہداف کے حصول کیلئے مدد دی جائے گی جس میں مالی امداد بھی شامل ہے۔انھوں نے معاہدے کو دنیا کا سب سے خواہشمندانہ معاہدہ قرار دیا ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.