ریلیف اقدامات میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات اور شفافیت کا جائزہ لینے منظور حسین وسان (آج) تھر پہنچیں گے
جمعہ 24 اکتوبر 2014 18:23
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے احکامات پر صوبائی وزیر انسداد بدعنوانی ‘ جیل خانہ جات اور معدنیات و معدنی ترقی منظور حسین وسان تھر کے قحط متاثرین کے ریلیف اقدامات کی شفافیت کا جائزہ لینے ہفتے کو تھر پہنچیں گے اور تھر قحط متاثرین کے ریلیف اقدامات بالخصوص خوراک‘ امدادی رقوم و سامان‘ ادویات اور معدنی پانی و دیگر اشیاء کی تقسیم و ترسیل میں مبینہ خرد برداور بدعنوانی کی شکایات کے بارے میں تحقیقات کریں گے ۔
اپنے دورے میں وہ تھر کے مختلف علاقوں کے لوگوں سے ملنے کے ساتھ ساتھ صحت ‘ خوراک‘ ریونیو ‘ امداد باہمی ‘ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ‘ لائیو اسٹاک اور دیگر محکموں کے ضلعی دفاتر کا بھی اچانک دورہ کرکے ریکارڈ کا جائزہ لیں گے ۔(جاری ہے)
اپنے مذکورہ دورے کے 48 گھنٹوں میں صوبائی وزیر منظور حسین وسان ریلیف اقدامات کی شفافیت کے بارے میں مکمل رپورٹ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو پیش کریں گے ۔
صوبائی وزیر منظور حسین وسان اپنے دورہ تھر کے دوران ریلیف اقدامات میں کسی قسم کی خرد برد ‘ غفلت یا بدعنوانی کے مرتکب افراد کے خلاف موقع پر ہی قانونی کارروائی کے احکامات بھی دیں گے ۔ اس سے قبل صوبائی وزیر منظور حسین وسان نارا جیل حیدرآباد میں سندھ جیل خانہ جات اسٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں جیل سپاہیوں (Prison Conestables) کی آٹھویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ہفتے کی صبح مہمان خصوصی کی حیثیت سے بھی شرکت کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.