ڈاکٹر طاہرالقادری کے جلد بیرون ملک جانے کا امکان
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 15:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے جلد بیرون ملک دورے کا امکان ہے جس کی تصدیق عوامی تحریک کے رہنماءڈاکٹر رحیق عباسی نے بھی کردی۔
(جاری ہے)
عوامی تحریک کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرکے ملک بھر میں دھرنے دیئے جانے کے اعلان پر آئندہ کا پروگرام بھی شکوک و شبہات کاشکار ہوگیا تھا لیکن اب ڈاکٹر طاہرالقادری کے جلد یورپ اور امریکہ کے دورے پر روانگی کا امکان ہے جو ایک مہینے پر محیط ہوسکتاہے ۔
عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل رحیق عباسی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے بیرون ملک دورے کی تجویز زیرغور ہے ، وہ چندہ مہم کے لیے امریکہ اور یورپ کا دورہ کرسکتے ہیں اور بیرونی تنظیم سازی کا عمل بھی مضبوط اور فعال کرناچاہتے ہیں ۔ اُنہوں نے بتایاکہ پوری تحریک میں تنظیم کے غیرممالک میں مقیم شہریوں نے بھرپور ساتھ دیا اورعلامہ طاہرالقادری اُن کا شکریہ بھی اداکریں گے ۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.