ڈیرہ اسماعیل خان،،ٹریکٹرٹرالی کوموٹرسائیکل سواروں نے آگ لگادی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 21:15

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء )رمک کڑی شموزئی روڈپرچاول کے ناڑکی ٹریکٹرٹرالی کوموٹرسائیکل سواروں نے آگ لگادی۔ٹرک جل کرخاکستر‘ملزمان موقع سے فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمک کڑی شموزئی روڈپرملک ملازم حسین سکنہ سڑہ گرہ ٹریکٹرٹرالی پرچاول کاناڑلوڈکرکے جارہاتھاکہ اس دوران موٹرسائیکل پرسوارنامعلوم ملزمان نے ناڑکوآگ لگادی۔دیکھتے ہی دیکھتے ٹریکٹرٹرالی جل کرخاکسترہوگئی۔موقع پرموجودلوگوں نے ٹرالی کوآگ سے بچالیا۔تاہم ملزمان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔