لاہور میں مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنیوالے 2ملزمان گرفتار

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 21:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے بادامی باغ کے قریب ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے مردہ جانوروں کا کئی من گوشت برآمد کرتے ہوئے 2ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ملزمان گھوڑے اور مردہ بھینسوں کا گوشت سپلائی کر رہے تھے جنہیں گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :