تبدیلی کی لہرکراچی سے خیبر اور گلگت بلتستان تک پہنچ چکی ہے ، عوام دھاندلی زدہ الیکشن کو مسترد کرتے ہیں،اسدعمر

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 23:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کی جانب سے سی ویو پر دیئے جانے والے دھرنے میں عوام کا جوش و خروش روز بروز بڑھتا جارہا ہے ،گزشتہ روز سی ویو کے دھرنے میں گلگت بلتستان سے اظہار یکجہتی کے لیے گلگت بلتستان ڈے منایا گیا جس میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع دھرنے کے شرکاء نے چیئرمین عمران خان دھرنے سے خطاب بھی سنا ۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کی لہر کراچی سے لیکر خیبر تک اور خیبر سے لیکر گلگت بلتستان تک پہنچ چکی ہے اور پورے ملک کی عوام اس دھاندلی زدہ الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے نئے الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام آئندہ کسی صورت مینڈیٹ چوری کرنے والوں اور مہنگائی و کرپشن کے ذمہ داروں کے جھانسے میں نہیں آئینگے ، انہوں نے پاکستانی قوم کو 30نومبر کو اسلام آباد کے دھرنے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہی پاکستان کے ترقی کا ضامن اور قوم کے مسائل کا حل ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی زیدی ، رکن سندھ اسمبلی ثمر علی خان ، خرم شیر زمان ، ڈاکٹر عائشہ حبیب، شہزاد حیدر علی شیر ، خرم حسن اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :