ملتان میں گورنمنٹ ایمرسن کالج ،طلباگروپوں میں تصادم ،چھ زخمی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 23:23

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) ملتان میں گورنمنٹ ایمرسن کالج میں دو طلبہ گروپوں میں تصادم کے باعث چھ طلبا زخمی ہوگئے۔طلبا نے واقعہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

ملتان کے گورنمنٹ ایمرسن کالج کے طلبہ وہاب اور ثاقب کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوگیاجس پر وہاب نے طلبہ ساتھیوں کے ہمراہ ثاقب اور اسکے دوستوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔شدید زخمی ہونیوالے طلبہ وقاص سراج،رانا ثاقب اور احتشام کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔جبکہ دوسری جانب زخمی ہونیوالے طلبا کی جانب سے کالج کے پرنسپل عبدالجبار کیخلاف بوسن روڈ بلاک کرکے احتجاج بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :