ڈینگی پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری رکھے جائیں‘ خواجہ سلمان رفیق
منگل 28 اکتوبر 2014 23:00
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ڈینگی پر مکمل طو رپر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری رکھے جائیں ،ڈینگی مریضوں کے سو فیصد کیس رسپانس اور درجہ حرارت میں کمی سے صورتحال میں بتدریج بہتری آ رہی ہے تاہم ڈینگی کی روک تھام اورآ ئندہ کی پیش بندی کے لیئے مزید موثر اقدامات کی ضرورت ہے جس پر صوبائی محکمہ صحت اور انتظامیہ کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور استعداد کار میں اضافے اور ریسرچ کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات کی بہتری اور تمام متعلقہ ادارو ں کی ڈینگی کنٹرول پروگرام میں بھرپور شرکت کے لیئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔
انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں انسداد ڈینگی اجلاس کے دوران کہی ۔ اجلاس میں ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال، ٹیکنیکل ایڈوائزر برائے ڈینگی پروفیسر ڈاکٹر وسیم اکرم کے علاوہ ضلعی حکومت کے افسران اور ای ڈی او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر ظفر اقبال گوندل اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
اجلاس کے دوران راولپنڈی کے راول ٹاؤن ، پوٹھوہار ، سٹی اور کینٹ کے ڈینگی سے شدید متاثرہ علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد اور لاروا کی برآمدگی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر مرتب کئے جانے والے اعداد و شمار کی روشنی میں موجودہ اقدامات اورآ ئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا ۔
مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے راولپنڈی میں ڈینگی کی وباء کے باعث فوری اقدامات کے حوالے سے محکمہ صحت، انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارو ں کی کوششوں کو سراہا ۔ انہو ں نے کہا کہ اگرچہ موسم میں تبدیلی سے ڈینگی میں بھی کمی آ رہی ہے تاہم اس مرض کی روک تھام کے لئے بھر پور کوششیں جاری رکھی جائیں ۔ اس موقع پر ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال نے راولپنڈی میں ڈینگی پر قابو پانے ، مریضوں کو طبی سہولیات اور لمحہ بہ لمحہ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا - محکمہ صحت کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ڈینگی کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں مشیر صحت نے کنٹونمنٹ بورڈ ، راولپنڈی ، کینٹ بورڈ چکلالہ کے علاقو ں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے حکومت پنجاب کی طرف سے کنٹونمنٹ بورڈ ز کو ڈینگی پر قابو پانے کے لیئے فراہم کی گئی سہولیات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی طرف سے ہر ممکن وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔ خواجہ سلمان رفیق نے ہولی فیملی اور راولپنڈی کے دیگر ہسپتالوں کا دورہ کر کے ڈینگی کے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں ۔ انہو ں نے ڈینگی سے شدید متاثرہ بعض یونین کونسلوں کا بھی دورہ کیا اور انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.