سینئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی ،بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج

بدھ 29 اکتوبر 2014 19:09

سینئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی ،بھارتی جارحیت کے خلاف شدید ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر۔2014ء) پاکستان کی جانب سے بھارت کے سینئر سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے سینئر سفیر کو پاکستان کے دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا جس میں بھارت کی جانب سے ورکنگ باو¿نڈری اور لائن آف کنٹرول پر جاری بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی سفیر کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا جس میں چری سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 70 سالہ شخص کی ہلاکت سمیت رہائشی آبادیوں کو نشانہ بنانے پر بھی احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔

اس احتجاجی مراسلے کے ذریعے پاکستان کی جانب سے بھارت کو تنبیہ کیا گیا کہ بھارت ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی کی خلاف ورزی فوری طور پر بند کرے۔

متعلقہ عنوان :