وزیر اعلیٰ سندھ کے حلقہ انتخاب پی ایس 29 خیرپور کے ووٹوں کی تصدیق سے متعلق نادرا نے اپنی رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو ارسال کردی
بدھ 29 اکتوبر 2014 22:57
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے حلقہ انتخاب پی ایس 29 خیرپور کے ووٹوں کی تصدیق سے متعلق نادرا نے اپنی رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو ارسال کردی ہیں، رپورٹ میں 13 ہزار 368 ووٹوں کو جعلی قرار دیا گیا ہے ۔
(جاری ہے)
نادرا ذرائع کے مطابق بدھ کو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا حلقہ انتخاب پی ایس 29 خیرپور کے ووٹوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے الیکشن ٹربیونل کی جانب سے 86 ہزار 85 ووٹ تصدیق کے لیے بھیجے گئے تھے جن میں سے 16 ہزار 645 ووٹ درست ہیں ۔
56 ہزار 89 ووٹ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حلقے کے 13 ہزار 368 ووٹوں کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔ نادرا نے ووٹوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرنے کے بعد اپنی رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو ارسال کردی ہیں۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جیت کو مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور ان کے مخالف امیدوار سید غوث علی شاہ نے الیکشن ٹربیونل میں چلینج کررکھا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.