جنوبی وزیرستان ، ڈرون حملے میں عرب کمانڈر عادل سمیت 4 جنگجو ہلاک
جمعرات 30 اکتوبر 2014 11:30
وانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں ڈورن حملے میں عرب کمانڈر سمیت چار جنگجو مارے گئے جس مکان کو نشانہ بنایا گیا عسکریت پسند اسے ایک مرکز کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔ امریکی ڈرون طیاروں نے جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے گاؤں اعظم ورسک میں اشرف وزیر نامی قبائلی کے گھر پر 4 میزائل داغے ۔ حملے میں معروف عرب کمانڈر عادل اور ان کے 3 ازبک ساتھی مارے گئے ۔ ہلاک ہونے والے عرب اور ازبک جنگجوؤں کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے بتایا جاتا ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حملہ آج صبح جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے تقریناً دس کلو میٹر دور تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں ایک گھر پر کیا گیا ، حملے میں چار افراد مارے گئے ۔
(جاری ہے)
سرکاری ذرائع کے مطابق جس گھر کو نشا نہ بنایا گیا عسکریت پسند اسے ایک مرکز کے طور پر استعمال کر رہے تھے ۔
رواں سال جنوبی اور شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کی جانب سے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں اور گاڑیوں پر کل پندرہ حملے کئے گئے جن میں سے 2 حملے جنوبی وزیرستان جبکہ 13 حملے شمالی وزیرستان میں کیے گئے ہیں ۔ ان حملوں میں درجنوں شدت پسند مارے جا چکے ہیں ، بیشتر ڈرون حملے شمالی وزیرستان میں کئے گئے تاہم جنوبی وزیرستان میں بھی ڈرون حملوں میں مبینہ شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ رواں برس شمالی وزیرستان میں 15 جون سے فوجی آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد بیشتر شدت پسند پاک افغان سرحدی علاقوں کی جانب منتقل ہو گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.