گلوبٹ کو 11 سال 3 ماہ قید کی سزا، 1 لاکھ 11 ہزار روپے جرمانہ،سزا کو چیلنج کرنے کا اعلان
جمعرات 30 اکتوبر 2014 16:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء)سانحہ ماڈل ٹائون میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث گلو بٹ کو انسداد دہشتگردی عدالت نے گیارہ سال تین ماہ کی قید اور ایک لاکھ گیارہ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا، پولیس نے گلوبٹ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گلوبٹ کو عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا، گلوبٹ پر ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑپھوڑ کا الزام تھا۔ سزا سن کر گلو بٹ کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ گلوبٹ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے جو ڈنڈا پیش کیا وہ گلوبٹ کا نہیں ہے ، سزا کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔انھوں نے کہا کہ فیصلے کی مصدقہ کاپی حاصل کرنے کے بعد اپیل کریں گے۔ سماعت کے دوران 12 پولیس اہلکاروں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔
(جاری ہے)
گلوبٹ نے جن گاڑیوں کے شیشے توڑے ان کے مالکان نے بیان نہیں دیا۔
گلوبٹ کے وکلاء نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، انھوں نے کہا کہ عمران خان ، طاہر القادری کی جانب سے معاملے کو اتنا زیادہ اچھالا گیا کہ جج پر فیصلے کیلئے دبائو تھا۔ سانحہ ماڈؒل ٹائون میں خاص طور پر صرف گلو بٹ کو نشانہ بنایا گیا۔فوٹیج کے مطابق پولیس نے گلوبٹ کو گلے لگایا جبکہ عدالت میں پولیس اہلکاروں نے بیان دیا کہ گلوبٹ نے ان پر فائرنگ کی۔عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلوبٹ نے کہا تھا کہ اگر عدالت نے بری کر دیا تو وہ سجدہ شکر بجا لائے گا.مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.