شہر قائدمیں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید5افراد جان کی بازی ہارگئے
جمعہ 31 اکتوبر 2014 23:11
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) شہر قائدمیں جمعہ کو فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید5افراد جان کی بازی ہارگئے ۔گلشن اقبال پولیس موبائل اور لیاری میں امام بارگاہ پر دستی بموں سے حملے دستی بم پھٹنے سے 2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود ایوب گوٹھ ندی والی گلی راجپوت محلے میں گھر کے اندر پولیس اہلکار رحیم نے اپنے ہونے والے سسر 55سالہ نذیر ولد شریف کو گولی مارکر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔
مقتول کی بیوہ نے بتایا کہ پولیس اہلکار رحیم نے 4ماہ قبل میری دوسرے نمبر کی بیٹی آسیہ کو گھر سے اغواء کرلیا تھا۔آسیہ گذشتہ رات ہمارے پاس واپس آگئی ،جس پر پولیس اہلکار طیش میں آگیا اور صبح گھر میں گھس کر میرے شوہر نذیر کو گردن میں گولی مارکر قتل کرکے فرار ہوگیا ۔(جاری ہے)
مقتول پانچ بچوں کا باپ اور اس کا آبائی تعلق گھوٹکی سے بتایا جاتا ہے ۔گلبرگ تھانے کی حدود موسیٰ کالونی میں تلخ کلامی کے بعد ہارون نامی نوجوان نے تیز دھار آلے کے وار کرکے 25سالہ ندیم ولد عمر دراز صابری کو قتل کردیا ۔
مقتول 5بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا جبکہ علاقے کے لوگوں نے ملزم ہارون کو واحد کالونی میں گھر سے پکڑ کر زدوکوب کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔لیاری چیل چوک پر نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے 28سالہ خالد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول لیاری کا رہائشی اور واقعے کے وقت فشری اپنے کام سے جا رہا تھا۔سرجانی ٹاون تھانے کی حدود لیاری تیسر ٹاون سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی پولیس کے مطابق نوجوان کو اغواکے بعد تشددکا نشانہ بنانے کے بعد سر مین گولی مار کر قتل کیا گیا بعد ازاں ملزمان لاش کو مذکورہ مقام پر پھینک کر فرار ہوگئے ۔نوجوان سے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے ہیں حلئے سے سندھی معلوم ہوتاہے تاہم تا حال نوجوان کی شناخت نا ہوسکی ۔ لاش کو ظابطہ کی کارروائی کے بعد ایدھی سر د خانے منتقل کر دیا گیا ۔کلفٹن ہائر اسٹار کے عقب میں سی ویو کے کنارے سے24سالہ نا معلوم نوجوان کی ڈوبی ہوئی لاش ملی جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ لاش 2 سے 3روز پرانی ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ ادھر ملیر سٹی تھانے کی حدود غازی ٹاوٴن قبرستان کے قریب اکبر پائپ فیکٹری کے چوکیدار 70سالہ محمد خان ولد پنڈو خان کو نامعلوم افراد نے گولیاں مارکر شدید زخمی کردیا ۔ادھر لیاری میں امام بارگاہ پر نامعلوم افراد2 دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ۔دستی بم پھٹ ناسکا واقع کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیابم ڈسپوزل اسکواڈ نے دستی بموں کو نا کا رہ بنا کر تحویل میں لے لیا ۔ گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر دستی بم پھینک دیا ملزمان نے دستی بم پھینک کر موبائل پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ دستی بم پھٹنے سے پولیس موبائلSP-564.A میں آگ لگ گئی 2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔دھماکے کی آواز اور فائرنگ سے علاقے میں شد ید خوف وہراس بھیل گیا ۔ واقع کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔فائربریگیڈ کی گاڑی نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.