لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز ،نائب صدر سید محمود غزنوی سے آپما کے وفد کی ملاقات
ہفتہ 1 نومبر 2014 13:30
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حکومت اور نجی شعبے کے درمیان پْل کا کردار ادا کرتے ہوئے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز اور نائب صدر سید محمود غزنوی نے آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما) کے وفد نے کے ساتھ لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔
چیئرمین آپما محمد حنیف، صدر زاہد مقصود بٹ، نائب صدر ملک رفیق اور خامس سعید بٹ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجروں کو درپیش مسائل ہر فورم پر اٹھارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں کے تاجر بھاری محاصل ادا کرتے ہیں مگر جوابا انہیں سہولیات نہیں دی جارہیں۔(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ تاجروں کے ٹریفک، سیوریج سسٹم، پارکنگ اور امن و امان سے متعلقہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔
سید محمود غزنوی نے کہا کہ لاہور چیمبر تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہا ہے۔ انہوں نے وفد کو آگاہ کیا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پراپرٹی ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرنے کے لیے لاہور چیمبر میں ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے جس سے انہیں فائدہ اٹھانا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.