لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء) تحریک انصاف کے باغی ارکان نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے ۔اخباری رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی اپنے باغی ارکان کا گروپ سامنے آنے سے پہلے اجتماعی طور پر استعفے منظور کرانا چاہتی ہے جبکہ حکومت اٹھارہویں ترمیم کے مطابق فارورڈ بلاک کیئے مطلوبہ تعداد پوری ہونے کے انتظار میں ہے، پی ٹی آئی کے 11 ارکان قومی اسمبلی نے استعفے دینے سے انکار کردیا ہے اور ان کے مسلم لیگ (ن) سے رابطے میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق استعفوں کے معاملے پر شاہ محمود قریشی کی قیادت میں 25 نہیں تحریک انصاف 22 ارکان اسمبلی سپیکر کے چیمبر پہنچے تھے جبکہ دیگر نے نہ جانے کے لیے بہانہ کر ڈالا۔ تحریک انصاف میں ایک 13 رکنی باغی دھڑا پیدا ہوگیا ہے جس کی قیادت پشاور سے رکن اسمبلی گلزار خان کررہے تھے ،یہ دھڑا سیاسی منصوبہ بندی کے بغیر ہی سامنے آگیا اور جب انہیں احساس ہوا کہ ان کی تعداد تھوڑی ہے اور اٹھارہویں ترمیم کے تحت پارٹی انہیں سیٹ سے محروم کرسکتی ہے تو اس دھڑے میں شامل گلزار خان، ناصر خٹک اور مسرت زیب نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی مگر دیگر دس لوگ پارٹی میں موجود رہے۔تحریک انصاف کے 11 ارکان قومی اسمبلی کا (ن) لیگ سے رابطہ، مستعفی ہونے سے انکار کردیا
ہفتہ 1 نومبر 2014 14:50
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.