جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے

ہمت ہے تو روک کر دکھائیں، حکومت کا یہی رویہ رہا تو اسمبلی نہیں چل سکتی، ہم جہاں بھی جلسے کا اعلان کردیں وہاں دفعہ 144 لگا دی جاتی ہے کیا ہم دہشتگرد ہیں؟ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 29 اپریل 2024 18:23

جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 اپریل 2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے، ہمت ہے تو روک کر دکھائیں، حکومت کا یہی رویہ رہا تو اسمبلی نہیں چل سکتی، ہم جہاں بھی جلسے کا اعلان کردیں وہاں دفعہ 144 لگا دی جاتی ہے کیا ہم دہشتگرد ہیں؟ انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں چیلنج کرکے کہہ رہا ہوں یہ سیکریٹریٹ بھی اس چیز کی گواہی دے گا کہ جتنے پروڈکشن آرڈر میرے دور میں ایشو ہوئے ہے شاید کسی کے دور میں ہوئے ہو اس وقت سینٹ میں انکے لیڈر چئیرمین ہے ہمارے متعدد سینیٹرز جیلوں میں ہے روپوش ہے چیئرمین سینیٹ ہمت کرے جرات کا مظاہرہ کرے اور پروڈکشن آرڈر جاری کرے۔

(جاری ہے)

اسد قیصر نے کہا کہ ہم اس ملک کے شہری نہیں ہے کیا؟ پاکستان کا آئین اور قانون ہمیں پرامن ریلیوں اور جلسوں کی اجازت نہیں دیتا کیا؟ آپ یہ کس قسم کا سلوک کررہے ہیں جب کبھی جہاں کبھی ہم جلسے کا اعلان کردیں وہاں دفعہ 144 لگا دی جاتی ہے کیا ہم دہشتگرد ہیں؟ یا تو پھر اعلان کردیں کہ اس ملک میں آئین اور قانون معطل ہے ہمارا گناہ یہ ہے کہ ہم نے یہ نعرہ بلند کیا کہ حالیہ الیکشنز دھاندلی زدہ تھے عوامی مینڈیٹ کو پاؤں تلے روند کر اس اسمبلی میں لوگ آئے ہے کراچی سے جو حکومتی بنچز کا حصہ ہے انکو تو انکے گھر والے بھی رکن قومی اسمبلی نہیں مانتے۔

اسد قیصر نے کہا کہ جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور بھی جائیں گے کراچی بھی جائیں گے ہر جگہ جائیں گے ہمت ہے تو روک کر دکھائے آپ اگر اس قسم کا رویہ رکھیں گے تو میں واضح کردوں یہ اسمبلی نہیں چل سکتی۔