سندھ میں سمندری طوفان کاخطرہ تو ٹل گیا مگر ہمارے دھاندلی زدہ حکمران سیاسی نیلو فر سے نہیں بچ سکتے، محمد جمیل

ہفتہ 1 نومبر 2014 14:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ سندھ میں سمندری طوفان نیلوفر کاخطرہ تو ٹل گیا ہے مگر ہمارے دھاندلی زدہ حکمران سیاسی نیلو فر سے نہیں بچ سکتے،پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا کریڈٹ عمران خان کو بھی جاتا ہے جو جرات اور استقامت کیساتھ عوام کا کیس لڑ رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے پریشان حکمران شدید دباوٴ میں ہیں اورعوام کو ریلیف کی فراہمی کے مزیدفیصلے بھی متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھر نوں سے ملکی معیشت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا البتہ حکمرانوں کی ناقص اقتصادی پالیسیوں سے ملکی معیشت کا بیڑا غرق ضرور ہورہا ہے ، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی اور ہرطرف کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی اوربے روزگاری نے لوگوں کو ذہنی مریض بنادیا ، سرکاری ہسپتالوں میں عام آدمی کیلئے ادویات تک میسر نہیں ، تعلیم کے نام پر اربوں روپے کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں، غریب طبقات اپنے بچوں کو سکول بھیجنے سے قاصر ہیں، پارلیمان کی تمام جماعتیں اپنی سیاہ کاریوں پر پردہ ڈالنے کیلئے عمران خان کیخلاف متحد ہوچکی ہیں مگر کرپٹ حکمرانوں اورجعلی اپوزیشن کو بالآکر پسپائی اختیار کر نا پڑیگی اور ملک میں مڈٹرم یا نئے عام انتخابات ناگزیر ہوجائینگے۔

متعلقہ عنوان :