حکومت نے گندم کی امدادی قیمت میں سو روپے فی چالیس کلو گرام اضافہ کردیا،نئی قیمت 1300روپے فی من مقرر

ہفتہ 1 نومبر 2014 19:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء)حکومت نے گندم کی امدادی قیمت میں سو روپے فی چالیس کلو گرام اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 1300روپے فی من مقرر کردی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کونسل (ای سی سی) کے چیئرمین کی حیثیت سے آئندہ سیزن کیلئے گندم کی امدادی قیمت 1300 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔بیان کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں کاشتکاروں کوفائدہ پہنچانے کیلئے کیاگیا ہے۔