پاکستان ریلوے نے ملازمین اور مسافروں کی انشورنس کروانے کا فیصلہ کر لیا

ہفتہ 1 نومبر 2014 19:48

پاکستان ریلوے نے ملازمین اور مسافروں کی انشورنس کروانے کا فیصلہ کر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1نومبر۔2014ء) پاکستان ریلوے نے سفری سہولیات سے فائدہ اٹھانے والے افراد اور محکمے کے ملازمین کی انشورنس کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس ضمن میں ایک معاہدے پر دستخط رواں ماہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس معاہدے کے تحت دوران سفر یا خدمات جاں بحق ہونے والے ملازمین اور مسافروں کے لواحقین کو 8 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے جبکہ حادثوں میں زخمی ہونے والے ملازمین اور مسافروں کو 3 لاکھ روپے فی کس بطور امداد دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :