ایران نے پاکستان کے ساتھ تفتان سرحد 5روز کے لیے بند کر دی

ہفتہ 1 نومبر 2014 22:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء) ایران نے محرم الحرام کے موقع پر 5روز کے لیے پاکستان کے ساتھ سرحد تفتان کے مقام پر بند کر دی،نجی ٹی وی نے لیویزذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ہفتے کی صبح ایرانی سرحدی محافظوں نے تفتان کے مقام پر سرحد کو بند کر دیا۔پاک ایران سرحد پر 5 روز تک کاروباری سرگرمیاں اور لوگوں کا امد ورفت بند رہے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ سرحد بند کرنے کا فیصلہ محرم الحرام کے دوران امن وامان قائم رکھنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔نجی ٹی وی کے مطابق سرحد کے دونوں جانب سیکورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔پاکستان نے بھی ایران کے ساتھ سرحد پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کو تعینات کیا ہوا ہے جن کی پیٹرولنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ایران اور پاکستان کی سرحد 900کلومیٹر طویل ہے جس پر حالیہ دنوں میں کچھ نہ خوشگوار واقعات بھی پیش آئے ۔

متعلقہ عنوان :