چین میں اکتوبر کے دوران صنعتی پیداوار میں کمی

پرچیزنگ منیجرز انڈیکس کمی کیساتھ 50.8 ریکارڈ کیا گیا

اتوار 2 نومبر 2014 15:48

بیجنگ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 2 نومبر 2014) چین میں رواں سال اکتوبر کے دوران صنعتی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں اکتوبر کے دوران صنعتی پیداوار میں غیر متوقع کمی ہوئی اور پرچیزنگ منیجرز انڈیکس کمی کیساتھ 50.8 ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ 5 ماہ کے دوران پی ایم آئی کی کم ترین سطح ہے جبکہ ستمبر میں پرچیزنگ منیجرز انڈیکس 51.1 کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :