کہوٹہ، کلر سیداں، گردونواح میں مضر صحت دودھ ،دہی کی فروخت سے بیماریاں پھیلنے لگیں
پیر 3 نومبر 2014 17:17
کہوٹہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء)کلر سیداں شہر اور گردونواح میں مضر صحت دودھ اور دہی کی سرعام فروخت بیماریاں پھیلنے لگیں راتوں رات امیر بننے کے چکر میں معصوم زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے ضلعی انتظامیہ صورتحال پر کاروائی عمل میں لائے شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق کلرسیداں شہر اور گردونواح میں دودھ اور دہی فروخت کرنے والے گوالوں اور دودھ فروشوں نے خالص دودھ دہی اور کھوئے کو خالص ثابت کرنے کیلئے مختلف کیمیکل کا سہارہ لے رکھا ہے جسکی وجہ سے معمر بزرگوں کے علاوہ چھوٹے چھوٹے معصوم بچے ان منافع خوروں کی درندگی کا شکار ہورہے ہیں شہریوں نے بتایا کہ دودھ فروش خطرناک کیمیکلز اور مختلف پاڈرزسے دودھ تیار کرکے گلی محلوں میں فروخت کررہے ہیں جس کے استعمال سے شہری کینسر،ہیپا ٹائیٹس ،دل کے امراض معدے کے السر اور پیٹ کے امراض کا شکار ہورہے ہیں حکومت پنجاب کی جانب سے پلاسٹک کے نیلے ڈرموں پر پابندی عائد ہونے کے باوجود نیلے ڈرموں کا استعمال دھڑلے سے جاری ہے اسطرح دودھ فروخت کرنے والے پنجاب حکومت کے احکامات کو پاں تلے روندتے ہوئے پلاسٹک کے نیلے ڈرموں میں دودھ فروخت کررہے ہیں دودھ مافیا نے مضافاتی علاقوں میں فارموں کی آڑ میں ناقص و غیر معیاری ملاوٹ شدہ دودھ تیار کرنے کی سمال فیکٹریاں لگا رکھی ہیں اسطرح دودھ فروخت کرنے والے افراد اپنے گھروں میں دودھ تیار کرکے شہر کے ہوٹلوں گھروں اور گلی محلوں میں قائم دوکانوں ،کینٹینوں پرناقص و غیر معیاری دودھ فروخت کرکرہے ہیں۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
دریاخان،غیرت کے نام پر بھائی نے کزن کے ساتھ ملکر بہن کو نہر میں پھینک دیا ،نعش برآمد
-
وزیراعلی سندھ اور یورپی یونین کی سفیرکے درمیان ملاقات،سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
چیچہ وطنی سے اندیشہ نقص امن کے تحت گرفتار 26 کسان جیل منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ اوریورپی یونین کی سفیرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
وزیرصنعت وتجارت شافع حسین نے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پرمنتقل کرنے کاپلان طلب کرلیا
-
عوام کی سہولت کیلئے ہر ضلع میں ماڈل بازار بنائیں گے، عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ، چوہدری شافع حسین
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا اجلاس ،شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
-
اسلام آباد پولیس خدمت مراکز میں فراہم کی جانے والی سروسز پر فیسوں کا اطلاق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلند فشار خون کی مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کومنایا جائے گا
-
وفاقی وزیر داخلہ کا سکھرشہر میں 12 سال بعد بھی پاسپورٹ آفس کی عمارت مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال کیا
-
پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قطر کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.