تبلیغی جماعت کے بزرگ رہنمااورممتازعالم دین مولاناجمشیداحمدکے انتقال پر الطاف حسین کااظہارافسوس

بدھ 5 نومبر 2014 12:55

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تبلیغی جماعت کے بزرگ رہنمااورممتازعالم دین مولاناجمشیداحمدکے انتقال پر دلی افسوس اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ مولاناجمشید احمدکے انتقال سے تبلیغی جماعت کے تمام علماء اور طلبہ ایک بڑی بزرگ شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مولانا جمشید احمدکے انتقال پر تبلیغی جماعت کے امیر، تمام رہنماوٴں، علماء ، طلبہ اورمرحوم کے تمام عقیدتمندوں سے دلی تعزیت ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کاایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کاشریک ہے ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مولاناجمشیداحمدمرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام سوگواروں کوصبرجمیل عطاکرے ۔