وزیر اعلی پنجاب نے حلقہ پی پی 40 میں خواندگی کے خاتمہ اور فروغ تعلیم کیلئے 56 گرلز و بوائز سکولز کی بلڈنگز کیلئے کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے سکولوں کی عمارتیں‘ دیواریں ‘ کمروں کی تعمیرکیلئے فنڈز منظور کرتے ہوئے اجراء کر دیا ہے، کرم الہی بندیال

جمعرات 6 نومبر 2014 19:22

قائدآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی انفارمیشن پنجاب کرم الہی بندیال نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے حلقہ پی پی 40 میں خواندگی کے خاتمہ اور فروغ تعلیم کیلئے 56 گرلز و بوائز سکولز کی بلڈنگز کیلئے کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے سکولوں کی عمارتیں‘ دیواریں ‘ کمروں کی تعمیرکیلئے فنڈز منظور کرتے ہوئے اجراء کر دیا ہے۔

حلقہ پی پی 40 کے سکولوں کی عمارتوں پر بہت جلد کا م شروع ہو جائے گا اور میں انشاء اللہ اپنی انتھک کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حلقہ پی پی 40 کی عوام کو تعلیم کی جدید سہولتوں کی فراہمی اور استوار کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کرونگا۔ وزیر اعلی پنجاب نے میری ہی استدعا پر حلقہ کے 56 سکولوں کی بلڈنگ کی تکمیل کیلئے بھاری رقوم پرمبنی فنڈز دے دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر1 ٹی ڈی اے 14 لاکھ روپے‘ گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر26 ایم بی 14 لاکھ9 ہزار روپے‘ گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر35 ڈی بی 14 لاکھ روپے‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بندیال14 لاکھ روپے‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک 26 ایم بی14 لاکھ روپے‘ گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول قائدآباد5 لاکھ روپے‘ گورنمنٹ گرلز کمیونٹی میونسپل ایلیمنٹری سکول 5 لاکھ روپے‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر4 ٹی ڈی اے 10 لاکھ 7 ہزار روپے‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر8 ایم بی 1 لاکھ 7 ہزار روپے‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نمبر2 ڈھکری 13 لاکھ 18 ہزار روپے‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول دوریاں والا 8 لاکھ 65 ہزار روپے‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ڈیرہ محمد سیر15 لاکھ 98ہزار روپے‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گولیوالی 15 لاکھ 98 ہزار روپے‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک 21 ایم بی 8 لاکھ 65 ہزار روپے‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بجار 5 لاکھ روپے‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر26 ایم بی 5 ہزار روپے‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری سکول مٹھہ ٹوانہ 5 لاکھ روپے‘ گورنمنٹ ہائی سکول گنجیال 36 لاکھ 10 ہزار روپے‘ گورنمنٹ ہائی سکول بجار 20 لاکھ روپے‘ گورنمنٹ ہائی سکول بندیال 10 لاکھ 7 ہزار روپے‘ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ڈھوکڑی 10 لاکھ 7 ہزار روپے‘ گورنمنٹ ہائی سکول بٹہ 36 لاکھ 10 ہزار روپے‘ گورنمنٹ پرائمری سکول چوہا8 لاکھ 65 ہزار روپے‘ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر40 ڈی بی 20 لاکھ روپے‘ گورنمنٹ پرائمری سکول ٹکوچ 15 لاکھ 98 ہزار روپے‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مٹھہ کھوہ8 لاکھ 65 ہزار روپے‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک نمبر22 ایم بی 8 لاکھ 65 ہزار روپے‘ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک 5 ٹی ڈی اے 10 لاکھ 7 ہزار روپے‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گنجیال 8 لاکھ 65 ہزار روپے‘ گورنمنٹ ہائی سکول بٹہ 21 لاکھ 51 ہزار روپے‘ گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر26 ایم بی 22 لاکھ80 ہزار روپے‘ گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر35 ڈی بی 36 لاکھ 11 ہزار روپے‘ گورنمنٹ ہائی سکول بندیال 13 لاکھ 20 ہزار روپے‘ گورنمنٹ ہائی سکول بندیال 13 لاکھ 20 ہزار روپے‘ گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول چک نمبر22 ایم بی22 لاکھ 83 ہزار روپے‘ گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول وڑچھہ 3لاکھ 82 ہزار روپے‘ گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول امب شریف 4 لاکھ 14 ہزار روپے‘ گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول چک 8 ایم بی 25 لاکھ 25 ہزار روپے‘ گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول چک 44 ڈی بی 9 لاکھ 45 ہزار روپے‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول چک نمبر 14 ایم بی 3 لاکھ 82 ہزار روپے‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول چک نمبر10 ایم بی 3 لاکھ 82 ہزار روپے‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول چک نمبر25 ایم بی 11لاکھ 74 ہزار روپے‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول چک نمبر30 ایم بی 3 لاکھ 32 ہزار روپے‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نمبر2 ڈھوکڑی 3 لاکھ 72 ہزار روپے‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 45 اے ایم بی 3 لاکھ 82 ہزار روپے‘ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بٹہ 8 لاکھ 73 ہزار روپے‘ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چوہا 3 لاکھ 82 ہزار روپے‘ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 8 ایم 3 لاکھ 82 ہزار روپے‘ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول قائدآباد نمبر1 ‘ 4 لاکھ 31 ہزار روپے‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک نمبر24 ایم بی 2 لاکھ 11 ہزار روپے‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گنجیال شہر 13 لاکھ 11 ہزار‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک نمبر20 ایم بی 2 لاکھ 39 ہزار روپے‘ گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول چک نمبر29 ایم بی 3 لاکھ 82 ہزار روپے کی لاگت سے سکولوں پر خرچ کئے جائینگے۔

جن سے حلقہ کے طلباء و طالبات سکولوں کے کمرے‘ چاردیواری کی سہولتوں سے مستفید ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :