وزیر اعظم نیشنل لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعہ کراچی کے 1472طالب علموں کو منتخب کرلیا

جمعرات 6 نومبر 2014 20:25

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) وزیر اعظم نیشنل لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعہ کراچی کے 1472طالب علموں کو منتخب کرلیا۔ وزیر اعظم نیشنل لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 11نومبر کو جامعہ کراچی میں تقریب منعقد کی جائے گی۔ اس حوالے سے ایچ ای سی نے جولائی میں جامعہ کراچی کے طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے لئے جامعہ کراچی کی انتظامیہ کو آگاہ کیا تھاجس کے بعد جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے ایچ ای سی میں طالب علموں کا ڈیٹا روانہ کردیا تھا۔

ایچ ای سی کی جانب سے 31اکتوبر تک طالب علموں کو تمام ڈیٹا فراہم کرنے کی آخری تاریخ دی گئی جس پرجامعہ کراچی نے 1800طالب علموں کا ڈیٹا بھیجا ہے ۔ طالب علموں کی معلومات کی اسکروٹنی کے بعد ایچ ای سی نے1472امیدواروں کے نام فائنل کردئیے ہیں جن کی معلومات ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر امیدوار اپنے نام لکھ کر دیکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی نے مزید 171طالب علموں کے ڈیٹا ایچ ای سی کو 31اکتوبر سے قبل روانہ کردئیے تھے مگر اب تک ان طالب علموں کے ڈیٹا کی اسکروٹنی جاری ہے۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے طالب علموں میں 3870لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔جن میں جامعہ کراچی کے ایم فل ، پی ایچ ڈی، ماسٹر اور گریجویٹ طالب میں تقیسم کئے جائیں گے۔ لیپ ٹاپ ہائر کمپنی کے لیپ ٹاپ ہیں جو کور آئی تھری(Core-I-3)ہیں جس میں 4GB Ram، 500 GB HarDiskاور ساتھ میں انٹر نیٹ ایو(Evo)ڈیوائس بھی شامل ہے ۔ جس کا پیکج 500روپے مہینہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :