جامعہ کراچی، وزیر اعظم اسکیم کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے 3870 لیپ ٹاپ موصول

جمعرات 6 نومبر 2014 21:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) وزیر اعظم اسکیم کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مصدقہ( Validated )کی فہرست کے مطابق لیپ ٹاپ طلبہ وطالبات میں تقسیم کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق جامعہ کراچی کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے 3870 لیپ ٹاپ کور آئی تھری (Core i3) 500GB Hard Disk ،4Gb Ram اور انٹرنیٹ ایووڈیوائس کے ساتھ موصول ہوئے ہیں جوکہ ایم فل 2012-13 ء ،پی ایچ ڈی سائنس2009 ء اور اس کے بعد کے جبکہ پی ایچ ڈی آرٹس میں2010 ء اور اس کے بعد کے انرولمنٹ کے حامل طلباوطالبات میں مجاز اتھارٹی کی مصدقہ( Validated )فہرست کے مطابق تقسیم ہوں گے۔

جبکہ آنرز اور ماسٹرز کے وہ زیر تعلیم طلبہ جو 70% فیصد مارکس کے حامل ہوں اور کسی مضمون میں فیل بھی نہ ہوان تمام طلباوطالبات کا ڈیٹا بھی سیمسٹر سیل کی جانب سے ایچ ای سی کوارسال کردیا گیا ہے جوکہ اس ضمن میں مجاز اتھارٹی ہے۔ لہذاایچ ای سی کی جانچ پڑتال کے بعد ایم فل / پی ایچ ڈی کے طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائینگے جبکہ دوسرے مرحلے میں آنرزاور ماسٹرز کے طلبہ میں میرٹ کی بنیاد پرلیپ ٹاپ تقسیم کئے جائینگے۔واضح رہے کہ میرٹ کا تعین بھی ایچ ای سی اپنے مقررکردہ فارمولے کے مطابق کرے گا۔

متعلقہ عنوان :