Live Updates

17 ماہ گزر گئے انصاف نہیں ملا ، سپریم کورٹ کا کمیشن ایک ماہ میں دھاندلی کی تحقیقات مکمل کرے،عمران خان

جمعہ 7 نومبر 2014 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 17 ماہ گزر گئے انصاف نہیں ملا ، سپریم کورٹ کا کمیشن ایک ماہ میں دھاندلی کی تحقیقات مکمل کرے، ملک کو اپنے پاوٴں پر کھڑا کریں گے، پاکستان کسی سے قرضہ نہیں لے گا، نئے پاکستان میں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرینگے، آصف زرداری اور نواز شریف ملک کے امیر ترین لوگ ہیں، حکمران اپنے اثاثے چھپاتے ہیں تو عوام کیوں ٹیکس دیں، دھرنے کیلئے پیسہ چندے سے آرہا ہے  پانچ کروڑ جمع ہو چکے ہیں  30نومبر کو عوام کا سمندر اسلام آباد میں ہوگا ۔

جمعہ کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ڈھائی ماہ سے جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے گیس مہنگی ہونے والی ہے، تیل کی قیمت میں کم از کم 15 روپے کمی کرنی چاہئے تھی، ہماری ذمہ داری 11 کروڑ عوام کو غربت سے نکالنا ہے عمران خان نے کہاکہ 30 نومبر کو عوام کا سمندر نکلے گا، دھرنا دینا ہمارا جمہوری حق ہے، رکاوٹ نہیں ہونا چاہئے، رحیم یار خان میں اتوار کو جلسہ کریں گے، آصف زرداری سن لیں دھرنے کیلئے پیسہ چندے سے آرہا ہے، آزادی فنڈ میں 5 کروڑ روپے جمع ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کپتان نے کہ اکہ ملک کو اپنے پاوٴں پر کھڑا کریں گے، پاکستان کسی سے قرضہ نہیں لے گا، ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کیا جائے گا، آصف زرداری اور نواز شریف اپنے اثاثے چھپاتے ہیں، عوام کیوں ٹیکس دیں، نئے پاکستان میں منصفانہ ٹیکس کا نظام ہوگا، 18 کروڑ میں سے ساڑھے 8 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ سپریم کورٹ ایسا کمیشن بنائے جو ایک مہینے کے اندر دھاندلی کی تحقیقات کرے، 17 ماہ گزرنے کے باوجود ہمیں انصاف نہیں ملا، الیکشن کمیشن نہیں بلکہ سپریم کورٹ ہمیں انصاف دے گا، آزاد عدلیہ کیلئے دھرنا پورے پاکستان میں پھیل جائے گاعمران خان نے کہا کہ مخالفین کو بتانا چاہتا ہوں کہ ابھی تو ہمارے دھرنے کا وارم اپ چل رہا ہے، اصلی دھرنا تو 30 کے بعد شروع ہو گا جس میں عوام کا سمندر شامل ہو گا، نواز شریف کے استعفے سے قبل دھاندلی کی تحقیقات پر رضا مندی دی ہے مگر یہ تحقیقات تین چار ماہ نہیں چلنی چاہئیں، انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں احمد آباد میں میٹرو بس سروس بنائی گئی جس پر فی کلومیٹر 3 ملین ڈالر خرچہ ہواجبکہ چین میں اسی منصوبے پر 4.5 ملین ڈالرلگے مگر پاکستان میں جب یہ منصوبہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت نے لاہور میں بنایا تو فی کلومیٹر 11 ملین ڈالر لگائے گئے مگر اب اسلام آباد میں اسی منصوبے پر 20 ملین ڈالر فی کلومیٹر خرچہ کیا جا رہا ہے عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان کو بنانے کے لئے عام پاکستانی ہمیں پیسہ دے رہے ہیں، نیا پاکستان قائد اعظم کا پاکستان ہو گا جہاں بھیک نہیں مانگی جائے گی اور ہر پاکستانی شہری کی عزت کی جائے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :