ٹنڈومحمد خان :پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے کارکنان کا زراعت کی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 8 نومبر 2014 17:50

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے کارکنان کا زراعت کی تباہی ، ہاریوں ، مزدوروں کا استحصال اور شوگر ملوں کا کریشنگ سیزن شروع نہ کئے جانے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے کارکنان نے سندھ میں زراعت کی تباہی ، ہاریوں اور مزدوروں کے استحصال اور شوگر ملوں کا کریشنگ سیزن تاحال شروع نہ کئے جانے کیخلاف پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے ضلعی صدر پیر غلام حیدر بابو جان سرہندی کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعریبازی کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کی زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ، پاکستان کی نوے فیصدآبادی ہاریوں اور مزدوروں کا جینا جنجال ہوگیا ہے ، 95فیصد شوگر ملیں زرداری گروپ نے خرید لی ہیں ، ٹنڈومحمدخان کی دو شوگر ملیں بھی زرداری گروپ نے زبردستی خرید لی ہیں ، لیکن تا حال ان ملوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو ڈیوٹیوں پر نہیں بلایا گیا ، جس کے باعث ان مزدوروں کے اہل خانہ فاقہ کشی پر مجبورہیں ، سندھ حکومت نے تاحال گنے کا نرخ مقرر نہیں کیا ہے ، جس کے باعث فصلیں تباہی کے دہانے پر کھڑی ہیں ، مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ گنے کے نرخ 220روپے مقرر کئے جائیں اور بند شوگر ملیں فوری طور پر چلائی جائیں اس موقع پر عبدالغفور کمبھار ، پیر غلام نبی جان سرہندی ، قادر بخش نظامانی پپو سہیل ملاح ، بابو نیاز قمبرانی ، اللہ بخش رند ، ریاست مقبول ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :