کراچی، لیار ی میں پیپلزپارٹی کے کارکنان کے قتل کے خلاف سندھ حکومت حرکت میں آگئی،انٹر پول نے اپنی ویب سائٹ پر عزیز جان بلوچ،استاد تاجواور بابا لاڈلا کے ریڈ وارنٹ جاری کردئیے ہیں
اتوار 9 نومبر 2014 17:51
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2014ء) کراچی کے علاقے لیار ی میں پیپلزپارٹی کے کارکنان کے قتل کے خلاف سندھ حکومت حرکت میں آگئی۔انٹر پول نے اپنی ویب سائٹ پر عزیز جان بلوچ،استاد تاجواور بابا لاڈلا کے ریڈ وارنٹ جاری کردئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ہاؤس میں امن وامان سے متعلق ہونے والے اجلاس میں لیاری گینگ وار کے اہم ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے جس کے تحت بابا لاڈلا کو ایرانی بارڈر،عزیز جان ،استاد تاجو اور شیراز کامریڈ کو مسقط سے گرفتار کیا جائے گا۔
لیاری میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پرانا گولیمار،تارولین،گارڈن اور ملیر میں بھی بڑے آپریشن کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں لیاری کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ سندھ نے اعتراف کیا کہ لیاری میں کالعدم تحریک طالبان،بلوچ علحیدگی پسند اور دیگر علاقوں کے دہشت گردموجود ہیں۔انہوں نے لیاری میں پولیس کو بھرپور اقدامات کرنے کی منظوری بھی دی ۔آئی جی سندھ کے مطابق لیاری میں پانچ تھانے قائم کئے جائیں گے جبکہ لیاری میں اب تک132گینگ وار کے ملزمان مارے جاچکے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے لیاری کے ترقیاتی کاموں کے لئے اجلاس میں500ملین روپے جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.