علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بی اے پروگرام میں داخل طلباء و طالبات کو درسی کتب اور معاون درسی مواد کی ترسیل کا کام 15نومبر سے شروع کرے گی

منگل 11 نومبر 2014 14:44

اِسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) "علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر خزاں 2014ء میں پیش کئے گئے بی اے پروگرام میں داخل طلباء و طالبات کو درسی کتب اور معاون درسی مواد کی ترسیل کا کام 15۔نومبر سے شروع کرے گی۔" یہ اعلان میلنگ سیکشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سید قمر الدین نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میلنگ سیکشن کو شعبہ کمپیوٹر سے سی ٹی میٹرک ،ایف اے اور بی اے پروگرامز میں داخل طلبہ و طالبات کی پہلی فہرستیں موصول ہونے کے بعد اب تک سی ٹی پروگرام کے 16۔

(جاری ہے)

ہزار میٹرک پروگرام کے 50۔ہزار اور ایف اے پروگرام میں داخل 50۔ہزار طلبا ء و طالبات کو درسی کتابیں اور معاون تدریسی مواد کی ترسیل کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ایف اے پروگرام میں داخل مزید 20۔ہزارطلبہ و طالبات کو کتابوں کی ترسیل کا کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ بی اے پروگرام میں داخل ایک لاکھ طلباء و طالبات پر مشتمل پہلی فہرست کے امیدواروں کو 15۔نومبر سے درسی کتابوں کی ترسیل کا کام بھی شروع ہوجائے گا۔زیاد

متعلقہ عنوان :