ہیڈکوارٹرزپاکستان رینجرز(پنجاب) کے زیر نگرانی چلنے والے رینجرز پبلک سکولز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طا لبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

منگل 11 نومبر 2014 16:11

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) ہیڈکوارٹرزپاکستان رینجرز(پنجاب) کے زیر نگرانی چلنے والے رینجرز پبلک سکولز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طا لبات کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں تمام ہونہار طلباء کے والدین اور اساتذہ کو بھی مدعو کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل خان طاہر جاوید خان نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈا ئر یکٹر جنر ل پا کستا ن رینجر ز (پنجا ب) نے کہا کہ امتحا نا ت میں رینجرز پبلک سکو لز کے طا لبعلم اپنے سکو ل کے سا تھ سا تھ ملک ، قو م ، اسا تذہ اور سب سے بڑھ کر اپنے وا لد ین کے لیے نیک نا می کا با عث بنے میر ی دعا ہے کہ میں ہمیشہ ان رو شن ستا رو ں کی رو شنی میں اضا فہ ہی دیکھتا رہو ں ۔

(جاری ہے)

یہ ستا رے ہمیشہ چمکتے دھمکتے رہیں ۔

آ پ نے کہا کہ پنجا ب رینجرز ایک مضبو ط فو رس ہے جو نہ صرف اپنے ملک کی سر حدو ں کی محا فظ ہے بلکہ اسی جو ش و جذ بے سے ملکی تر قی و خو شحا لی میں اپنا مثا لی کر دا ر ادا کر رہی ہے ۔ پنجا ب رینجرز با رڈر ایر یا میں رینجر ز پبلک سکو ل قا ئم کر کے عا م لو گو ں کو آ کسفو رڈ سلیبس مہیا کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آ ج پو زیشن حا صل کر نے وا لو ں میں زیا دہ تعداد سو یلین بچو ں کی ہے ۔

آ پ نے کہا کہ مجھے اس عظیم سپا ہ کے سر برا ہ ہو نے پر فخر ہے ۔ یہ ہو نہا ر طا لب علم میری سپا ہ ہیں کیو نکہ ہما رے پیا رے ملک پا کستا ن کے نظر یا تی سر حدو ں کے محا فظ ہیں اور آ نے وا لے دنو ں میں یہی طا لب علم ہما را رو شن مستقبل ہیں۔ہما رے ملک کو ان بچو ں نے ہی آ گے لے کر چلنا ہے ۔میں فخر محسو س کر رہا ہو ں آ ج یہی بچے بین الا قوا می سطح پر پا کستا ن اور رینجر ز کا نا م رو شن کر رہے ہیں جو ہم سب کے لیے با عث فخر اور اعزاز کی بات ہے۔

متعلقہ عنوان :