چشتیاں حضرت بابا عبدالمجید ملنگ کے سالانہ عرس پر کل پاکستان محفل نعت جمعہ کو منعقد ہوگی

منگل 11 نومبر 2014 17:46

چشتیاں(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) چشتیاں کے نواحی گاؤں 99فتح میں 14نومبر(جمعتہ المبارک) بعد نماز جمعہ حضرت بابا عبدالمجید ملنگ کے سالانہ عرس کے موقع پر کل پاکستان محفل نعت منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

جس میں ملک کے معروف نعت خواں حضرات کے علاوہ قاری سجاد احمد چشتی، راؤ محمد سجاد قادری (وہاڑی)، محسن سعیدی (ملتان)، راؤ محمدجاوید(چیچہ وطنی) ، رفیق قادری ،محمد زمان نیازی (چشتیاں) سرور کونین نبی آخرالزماں کے حضور گلہائے عقیدت پیش کریں گے ۔

سجادہ نشین دربار بابامحمدشفیق ملنگ کے مطابق عرس کی تقریبات کا آغاز 13نومبر (جمعرات ) بعد نماز مغرب قرآن خوانی اور چادر پوشی سے ہوگا جبکہ 14نومبر صبح دس بجے خواتین کا محفل میلاد منعقد ہوگا۔ متذکرہ تقریبات کے موقع پر ملک و ملت کی ترقی و خوشحالی ، امن و امان کی خصوصی دعا ہوگی اور لنگر تقسیم کیاجائے گا ۔عرس کی تقریبات کی صدارت پیر سیّد امیر عالم شاہ(49فتح) کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :