دھاندلی کے خلاف ہونے والے دھرنے کامیاب ہوئے تو عبوری حکومت بنے گی یا اگلے سال مڈٹرم انتخابات ہونگے ، پرویز مشرف

بدھ 12 نومبر 2014 22:46

دھاندلی کے خلاف ہونے والے دھرنے کامیاب ہوئے تو عبوری حکومت بنے گی یا ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر 2014ء) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اگر دھاندلی کے خلاف ہونے والے دھرنے کامیاب ہوئے تو عبوری حکومت بنے گی یا اگلے سال مڈٹرم انتخابات ہوں گے۔

(جاری ہے)

ملتان میں ورکرز کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب میں پرویز مشرف نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اس ملک کے ہر شعبے کو ترقی دی اور میں کسی فرد کے ساتھ نہیں بلکہ سچائی اور اصولوں کے ساتھ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگر عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ہونے والے دھرنے کامیاب ہوئے تو عبوری حکومت بنے گی یا اگلے سال مڈٹرم انتخابات ہوں گے۔پرویز مشرف نے کہا کہ مجھے اپنی جماعت کو کامیاب کرانے کے لیے فرنٹ فٹ پر آنا ہوگا جب کہ میں اپنے مقدمات میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر آگے نہیں آرہا تاہم جلد اہم فیصلے کروں گا۔

متعلقہ عنوان :