انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر عدم اعتماد کا اظہار،اگلے اجلاس میں مشین لے کر آنے کی ہدایت
جمعرات 13 نومبر 2014 13:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء)انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں مشین اور الیکشن کمیشن سے بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کی اور کہا کہ اگر الیکشن کمیشن بائیو میٹرک سسٹم کی گارنٹی دے تو پھرقانون سازی کی جا سکتی ہے ۔
جمعرا ت کے روز انتخابی اصلاحات کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر زاہد حامد کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں اراکین کمیٹی اور الیکشن کمیشن کے حکام نے شرکت کی ۔الیکشن کمیشن کے حکام نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک سسٹم کے حوالے سے بریفنگ دی ۔اس پر الیکشن کمیشن نے بائیو میٹرک سسٹم پر حتمی رپورٹ مانگ لی ۔(جاری ہے)
کمیٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکٹرانک مشین کا سو فیصد استعمال قابل اعتماد ہے تو اس پر قانون سازی کی جائے گی ۔
ذیلی کمیٹی نے الیکٹرانک اور بائیومیٹرک مشین کی خریداری پر لاگت کی تفصیل بھی طلب کر لی۔الیکشن کمیشن حکام نے بائیومیٹرک سسٹم پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جس حلقہ میں جتنے امیدوار ہوں گے اتنی ہی الیکٹرانک مشین پر بٹن ہوں گے۔ووٹر نے جس امید وار کو ووٹ دینا ہوگا تو بٹن پریس کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک حلقے میں 65 بھی الیکشن میں حصہ لے ہوں گے تو مشین پر 65 بٹن ہوگا۔ووٹر کو کیسے پتہ چلے گا کہ کون سے امید وار کا کونسا بٹن پریس کرنا ہے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ جعلی شناختی کارڈ کوئی بنا سکتا ہے۔ نادرا کاسسٹم اس کو نہیں روکتا ۔ووٹ کے لئے بائیومیٹرک سسٹم کے علاوہ اوریجنل شناختی کارڈ لاک نہیں ہوگا۔حکام کا کہنا تھا کہ جعلی ووٹر پر مشین پر گھنٹی بج جائے گی ۔پھر وہ ووٹ نہیں ڈال سکتا۔ کمیٹی نے اگلے اجلاس میں بائیومیٹرک مشین لیکر آنے کا حکم دیا۔ رکن کمیٹی انوشہ رحمن نے کہا کہ شناختی کی درستگی تک الیکشن میں سوفیصد رزلٹ اور ٹرن آؤٹ حاصل نہیں ہو سکتا ۔کمیٹی نے سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار پر بھی غور کیا ۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس وقت سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کا کوئی قانون موجود نہیں۔کمیٹی چیئرمین زاہد حامد نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے اندراج کے لئے قانون میں ترمیم کی جائے ،قانون سازی ہونی چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.