روسی فوج کشی ،مشرقی یوکرائن میں صورت حال تباہ کن ہو سکتی ہے،اقوام متحدہ

جمعرات 13 نومبر 2014 22:51

نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے مشرقی یوکرائن میں کشیدگی میں مزید اضافے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ عالمی ادارے کے نائب سیکرٹری جنرل ڑینس آندریاس ٹوائے برگ فرانڈزن نے گزشتہ روز واشنگٹن میں کہا کہ اس علاقے میں ایک مرتبہ پھر بڑے پیمانے پر لڑائی شروع ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل کے ا?ک ہنگامی اجلاس کے بعد انہوں نے یہ بھی کہا کہ صورت حال تباہ کن ہو سکتی ہے۔ مشرقی یوکرائن میں روسی فوج کشی کی خبروں کے بعد امریکا اور نیٹو نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔ دوسری جانب ماسکو حکومت ایسے الزامات رد کرتی ہے کہ اس نے ہمسایہ ملک کے مشرقی علاقوں میں ٹینک، فوجی و بھاری اسلحہ روانہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :