ڈینگی لاروا کے خاتمہ کیلئے اِن ڈور،آؤٹ ڈور سرویلنس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہ کی جائیگی‘ محمد عثمان

جمعہ 14 نومبر 2014 12:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کے تمام ٹا ؤنز میں ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کو پوری جانفشانی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے، انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کے تحت شہر میں ڈینگی کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ڈینگی لاروا کے خاتمہ کے لیے اِن ڈور،آؤٹ ڈور سرویلنس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او کیمپ آفس میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ای ڈی او (ہیلتھ)،اے ڈی سی (جی)،ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز نے اجلا س میں شرکت کی۔ای ڈی او (ہیلتھ) اور ڈینگی پراجیکٹ انچارج نے شہر میں جا ری انسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں کے متعلق ڈی سی او لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کا م کر نے والے سٹاف نے آج ان ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت 23796گھروں اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت8864مقامات کو چیک کیا،تمام ٹاؤنز میں ڈینگی Android فون کے ذریعے4581تصویریں لی گئیں جبکہ58 مقامات سے ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے اور ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات پر02افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔

انہوں نے بتا یا کہ تمام ٹاؤنز نے آج79 قبرستانوں اور240کباڑخانوں کی ڈینگی سرویلنس کی اور245 ٹائر کی دکانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج 157 یونین کونسلزاور کنٹومنٹ بورڈ کے566 حساس گھروں میںآ ئی آر ایس سپرے کیا گیا ۔ٹاؤنز کی24حساس یونین کونسلز اور کنٹونمنٹ بورڈ کی 04 ،گلبرگ ٹاؤن 08 ،علامہ اقبال ٹاؤن 01 ،راوی ٹاؤن 08 اور واہگہ ٹاؤن کی 03 وارڈمیں فوگنگ سپرے بھی کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم میں کام کرنے والے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :