سپورٹس ہیلتھ اورایجوکیشن پرکام کرنے کی خواہش ہے، شاہد خان آفریدی
جمعہ 14 نومبر 2014 20:49
پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامورکھلاڑی شاہدخان آفریدی نے کہاہے کہ انکی خواہش ہے کہ وہ سپورٹس ہیلتھ اورایجوکیشن پرکام کریں اوراس مقصدکیلئے وہ کوہاٹ میں ہسپتال کی تعمیرکے علاوہ پشاوراورکوہاٹ میں کرکٹ اکیڈمیاں بنائیں گے ۔پشاورکے مقامی ہوٹل میں شاہدآفریدی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کوہاٹ میں ہسپتال کیلئے فنڈاکھٹاکرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔
اس موقع پرپشاورسے تعلق رکھنے والے تاجربرادری کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔شاہدآفریدی نے کہاکہ کوہاٹ میں ہسپتال کی تعمیرکافیصلہ انہوں نے ملک میں سرکاری ہسپتالوں کی خراب صورتحال کودیکھ کرکیاسرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام کووہ سہولیات فراہم نہیں کی جارہی یہی وجہ ہے کہ زیادہ ترلوگ پرائیویٹ ہسپتالوں کوجانے پرمجبورہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ان کی یہ بھی کوشش ہے کہ کوہاٹ ہسپتال کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی چھوٹے چھوٹے صحت کے مراکزبنائیں گے انہوں نے کوہاٹ ہسپتال کی تعمیران کاخواب تھاجوجلدپوراہونے والاہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ہمارے صوبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن یہاں کھلاڑیوں کوسہولیات میسرنہیں اس لئے انہوں نے پشاوراورکوہاٹ میں کرکٹ اکیڈمیاں تعمیرکرنے کابھی فیصلہ کیاہے جس پرجلدکام شروع کیاجائے گا اس کے علاوہ وہ صوبے میں تعلیم کیلئے بھی ہرممکن کام کریں گے ۔تقریب کے موقع پرپشاورکی تاجربرادری نے شاہدآفریدی کوشاہدآفریدی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کوہاٹ میں تعمیرہونے والے ہسپتال کیلئے چیک دئیے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.