چینی فوج پاک فوج کے جوانوں کی تربیت کررہی ہے، بھارت کا واویلا

ہفتہ 15 نومبر 2014 12:49

چینی فوج پاک فوج کے جوانوں کی تربیت کررہی ہے، بھارت کا واویلا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء ) بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی سرحد کے ساتھ چینی فوجی پاک فوج کے جوانوں کی تربیت کر رہے ہیں۔بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ نے بھارتی سیکورٹی ایجنسیوں کے حوالے سے کہاہے کہ چینی فوج مقبوضہ جموں کشمیر کی پاک بھارت سرحد پر پاکستان آرمی کے اہلکاروں کی تربیت کر رہے ہیں۔

بی ایس ایف انٹیلی جنس ونگ کی طرف سے پیش ایک رپورٹ کے مطابق چینی فوج بین الاقوامی سرحد کے راجوری سیکٹر میں پاک فوج کے جوانوں کوہتھیار ہینڈلنگ کی تکنیک کی تربیت دیتے دیکھا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ عموما ًسرحد کی حفاظت پر مامورپاک رینجرز اہلکار تعینات ہوتے ہیں مگرسری نگر سیکٹر میں پیرا ملٹری پوسٹس پررینجرز کی جگہ پاک فوج نے پوزیشن سنبھال لی ہیں اور حال ہی میں پنجاب کے ابوہار اور گرداسپور سیکٹرز میں پاکستان نے نئے آبزرویشن ٹاورز نصب کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاک فوج اوررینجرز اسٹریٹجک مقامات اور پوسٹوں پراسنیپرز اور شارپ شوٹر کی تعیناتی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔بی ایس ایف کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول کی مخصوص پوسٹوں پر پاک فوج کے کمانڈوز کے اسپیشل اسکواڈ تعینات کردیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :