ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں کم ہونے دو ہفتے گزرنے کے باوجود چترال میں ٹرانسپورٹ مافیا بدستور پرانا کرایہ وصول کرنے میں مصروف ‘عوام کا شدید احتجاج ‘پشاور چترال روڈ بلاک کیا
ہفتہ 15 نومبر 2014 18:43
چترال(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں کم ہونے دو ہفتے گزر گئے مگر چترال میں ٹرانسپورٹ مافیا بدستور مسافروں سے پرانا کرایہ وصول کررہے ہیں جس کے حلاف آیون کے لوگوں نے اختجاج کرتے ہوئے پشاور چترال روڈ بلاک کیا ۔ضلعی انتظامیہ نے عوام کے مسلسل شکایت پر آحر کار ان ٹرانسپورٹروں کے حلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کاروائی کی۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ، ٹریفک مجسٹریٹ عبدالاکرم نے ہفتے کے روز سات گاڑیوں کو جرمانہ کرتے ہوئے ان سے 21000 روپے جرمانہ وصول کیا۔دریں اثناء ان کے دفتر میں ہفتے کے روز علاقے کے عمائدین اور ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمت کم ہونے کے بعد نئے کرایہ نامہ پر بحث کی گئی۔(جاری ہے)
نئے کرایہ نامہ کے مطابق چترال سے راولپنڈی کیلئے 1100 روپے مقرر کئے گئے۔
چترال سے پشاور 800 روپے، چترال سے دیر فلائنگ کوچ میں 400 روپے، لینڈ کروزر میں 475 روپے، سپورٹس کار یعنی غواگئی میں 600 روپے اور رافور گاڑی کا چترال سے دیر تک بکنگ کا 4000 روپے مقرر کئے گئے۔ اسی طرح چترال سے دروش تک 80 روپے، چترال آیون کا 40 روپے، چترال سے بونی تک کرایہ 130 روپے مقرر کئے گئے۔ ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے اے اے سی عبد الاکرم (ٹریفک مجسٹریٹ) نے کہا کہ اس کرایہ نامہ کی حلاف ورزی کرنے پر متعلقہ ڈرائیور کا لائسنسن منسوح کیا جائے گا اور اس کا گاڑی ایک مہینے تک تھانے میں بند کیا جائے گاجبکہ جس اڈہ کے ڈرائیور زیادہ کرایہ وصول کررہے ہیں اس اڈے کی لائسنس بھی منسوح کرکے اس اڈے کو بھی بند کیا جائے گا۔اجلاس میں سعید احمد، میر دولہ جان ایڈوکیٹ، رحمت الہی، مصطفےٰ اور دیگر عمائدین نے شرکت کی۔تاہم عوام کی طرف سے بار بار یہ شکایت آرہی ہے کہ انتظامیہ کرایہ نامہ جاری تو کرتا ہے مگر اس پر عمل درآمد نہیں کرتا جبکہ ٹرانسپورٹ مافیا لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں اور دو ہفتے گزرنے کے باوجود بھی ٹرانسپورٹ یونین کے صدر اور دیگر عہدیداران کے حلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں ہوئی۔ اے اے سی عبد الاکرم نے بتایا کہ عوام کو چاہئے کہ کسی بھی حلاف ورزی کی صورت میں ان کو پیغام پہنچادے ہم خود ان ڈرائیور کے حلاف کاروای کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.