بھارت کے سابق کرکٹر اور رکن پارلیمان سچن ٹنڈولکر نے ایک گاؤں گود لے لیا، وزیراعظم نریندر مودی کا خیر مقدم

پیر 17 نومبر 2014 13:48

بھارت کے سابق کرکٹر اور رکن پارلیمان سچن ٹنڈولکر نے ایک گاؤں گود لے ..

نئی دہلی/ نیلور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17نومبر 2014ء) بھارت کے سابق کرکٹر اور رکن پارلیمان سچن ٹنڈولکر نے ریاست آندھرا پردیش کے ضلع نیلور میں واقع ایک گاوٴں کو’گود‘ لے لیا ، وزیراعظم نریندر مودی نے سچن کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہ جان کر خوش ہوں کہ یہ عظیم کھلاڑی رہنما مثالی منصوبے کے تحت ایک گاوٴں گود لیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سچن راجیہ سبھا کے رکن ہیں اور انہوں نے ایک حکومتی منصوبے کے تحت پتمراجورییدر یے گاوٴں کی حالت سدھارنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔تندولکر نے پہلے مرحلے میں گاوٴں کے لیے تقریباً دو کروڑ 80 لاکھ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ان میں کمیونٹی سینٹر، آنگن باڑی سکول اور باورچی خانے، کھیل کا میدان، آرام خانہ اور بیت الخلاء کی تعمیر شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ’کرکٹ کی زبان میں کہوں تو پہلی اننگز میں ہم کئی طرح کی سہولیات دیں گے۔‘اس موقع پر سچن نے دیہاتیوں سے شراب اور تمباکو کی لت چھوڑنے کی اپیل بھی کی۔سچن نے لوگوں سے بیٹیوں کو بیٹوں کے برابر اہمیت دینے کو کہا اور کہا کہ ’وہ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’بہت سے لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ یہی گاوٴں کیوں اور میرا سادہ جواب ہوتا ہے، میں نے ہندوستان کے لیے کھیلا ہے اور یہ لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کا میرا طریقہ ہے۔

سچن کے گاوٴں گود لینے کے فیصلے کی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی تعریف کی ہے۔مودی نے ٹویٹ کیا، ’میں یہ جان کر خوش ہوں کہ یہ عظیم کھلاڑی رہنما مثالی منصوبے کے تحت ایک گاوٴں گود لیں گے۔

متعلقہ عنوان :