دہشتگردوں کو اسپورٹ کرنا تحریک انصاف کا کلچر نہیں، شیریں مزاری
پیر 17 نومبر 2014 15:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پرویز رشید بھول گے عمران خان نے آپریشن ضرب عضب کو سپورٹ کیا تھا۔ دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے کا کلچر تحریک انصاف کا نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا عمران نے پی ٹی وی پر حملے کی مذمت کی تھی اور تحریک انصاف توڑ پھوڑ پر یقین نہیں رکھتی جبکہ پی ٹی آئی قیادت کے انسداد دہشت گردی کے وارنٹ مذاق کے مترداف ہے۔
تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے نے الزام لگایا کہ گزشتہ روز جہلم میں تحریک انصاف کی ریلی پر حملہ نواز لیگ نے کرایا۔ انہوں نے دعوی کیا جہلم فائرنگ کا زخمی کارکن دم توڑ گیا ہے اور کارکن کی شہادت کا مقدمہ شہباز شریف کے خلاف درج کرائیں گے ۔(جاری ہے)
ریاستی اداروں پر حملوں کا کلچر ن لیگ نے شروع کیا اور پرویز رشید کو یاد ہونا چاہیے کہ سپریم کورٹ پر حملہ ن لیگ نے کیا تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا تحریک انصاف شیخ رشید کے قول وفعل کے ذمہ دار نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا حکومت اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی ہے ہمارا کوئی لیڈر چھپا ہوا نہیں اور عمران کے ارد گرد مسلح گارڈ نہیں پولیس پکڑ سکتی ہے تو پکڑ لے۔ ہمیں نہیں پتہ میڈیا میں پیسے کس کو دیے گئے اگر کسی کو پیسے دیے گئے تو اسکا نام لینا چاہیے اور کسی اخبار نویس کے خلاف تشدد کی حمایت نہیں کر سکتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.