سلمان بٹ کا ریہیب پروگرام مکمل کرنے کا امکان

منگل 18 نومبر 2014 11:36

سلمان بٹ کا ریہیب پروگرام مکمل کرنے کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) سابق کپتان سلمان بٹ کا بھی ریہیب لیٹیشن پروگرام سے گزرنے کا امکان ہے ‘ اس حوالے سے آئندہ چند روز میں انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک خط موصول ہوگا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین شہریار خان اور سلمان بٹ کے درمیان مختصر ملاقات پی سی بی آفس میں ہوئی جس کے دوران سابق کپتان نے ریہیب کیلئے خود کی دستیابی ظاہر کی تاکہ انہیں پہلے ڈومیسٹک کرکٹ اور پھر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل سکے۔

اگر سلمان اسپاٹ فکسنگ اسکیم میں اپنی غلطی کا اعتراف اور ریہیب پروگرام مکمل کرتے ہیں تو ان کی پابندی کو پانچ سال تک محدود کیا جاسکتا ہے۔سلمان نے گزشتہ سال میڈیا کے سامنے اسپاٹ فکسنگ میں اپنے کردار کا انکشاف کیا تھا تاہم انہوں نے اپنا ریہیب پروگرام تاحال مکمل نہیں کیا۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق بقیہ ریہیب پروگرام میں سلمان کسی بھی پی سی بی کی ٹیم کے سامنے کھیل میں موجود کرپٹ پریکٹسز کے حوالے سے نفرت کا اظہار کریں گے اور اپنی غلطی کا اعتراف بھی کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ ٹیم ممبران کو اس طرح کی سرگرمیوں سے دور رہنے کی تلقین بھی کریں گے۔اس کے بعد انہیں پی سی بی اور آئی سی سی کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے۔