نوشہرہ،عاشور آباد میں سفاک شوہر نے موبائل فون پر بات کرنے پر فائرنگ کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
منگل 18 نومبر 2014 19:10
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء ) تھانہ اضاخیل کے حدود میں عاشور آباد میں سفاک شوہر نے موبائل فون پر بات کرنے پر فائرنگ کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے قاتل کے باپ نے اتفاقیا گولی چلنے کی پولیس کو اطلاع دی جبکہ مقتولہ کی ماں اور باپ نے ہسپتال پہنچ کر بھانڈہ پھوڑ دیا اور داماد ، ساس و سسر کو بیٹی کے قتل کا ذمہ دار قرار دے دیا پولیس نے مقتولہ کے سسر اور ساس کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی۔
تھانہ اضاخیل میں مقتولہ بائیس سالہ سمیرا کے والد جہانگیرسکنہ امان گڑھ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ چھ سال قبل اس کی بیٹی سمیرا کی شادی سردار محمد ولد نثار سے ہوئی تھی لیکن وحشی شوہر اور شکی مذاج شوہر نے بیوی کا مار پیٹ کے ذریعے جینا محال کررکھا تھا اور چند روز قبل بھی بیوی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی تھی اور آج وقوعہ کے روز ملزم سردار محمد گھر آیا اور بیوی کو فون پر بات کرنے پر ڈانٹا بیوی نے جواب دیا کہ اپنے والدین سے بات کررہی تھی کون سا جرم کیاتھا جس پر ملزم سردار محمد نے فائرنگ کرکے بیوی سمیرا کو قتل کردیا اور قاتل نے باپ کو مقتولہ کی چارپائی کے ساتھ ہسپتال بھیج کر اتفاقیہ گولی لگنے سے ہلاکت کا ڈرامہ رچایا لیکن اس دوران مقتولہ کے والدین ہسپتال پہنچ گئے اور پولیس کو بتایا کہ ہماری بیٹی کو شوہر سردار محمد، سسر اور ساس نے ملکر قتل کیاہے۔(جاری ہے)
مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.