شدت پسند تنظیمیں ، طالبان اور حقانی نیٹ ورک پاکستان سمیت امریکہ کے لیے خطرہ ہیں،شدت پسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کی جائیں، پاکستان کے ہر طرح کی دہشت گردی کے خاتمے اور شمالی وزیرستان میں تمام دہشت گرد گروہوں کو نشانہ بنا نے کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں ‘امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جیف راتھکی کی برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو
بدھ 19 نومبر 2014 11:45
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء ) امریکہ نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیمیں ، طالبان اور حقانی نیٹ ورک پاکستان سمیت امریکہ کے لیے خطرہ ہیں،شدت پسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کی جائیں، پاکستان کے ہر طرح کی دہشت گردی کے خاتمے اور شمالی وزیرستان میں تمام دہشت گرد گروہوں کو نشانہ بنا نے کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔بدھ کوامریکی محکمہِ خارجہ کے ترجمان جیف راتھکی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ یہ بات بہت اہم ہے کہ ان شدت پسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کی جائیں۔
ہمیں پاکستان کے اعلیٰ اہل کاروں نے بتایا ہے کہ حکومت کی پالیسی ہے کہ وہ تمام شدت پسند تنظیموں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ پاکستانی حکومت کی اس وضاحت کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ وہ ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور شمالی وزیرستان میں تمام دہشت گرد گروہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ دفتر خارجہ نے منگل کو وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے اور آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو رہی ہے۔
سرتاج عزیز نے پیر کو بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کو ان عسکریت پسندوں کو ہدف نہیں بنانا چاہیے جو اس کی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔دفترِ خارجہ کی جانب سے اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ سرتاج عزیر نے یہ بیان ماضی کے پس منظر کے حوالے سے دیا۔ترجمان دفترِ خارجہ تسنیم اسلم نے اپنے بیان میں موقف اختیار کیا کہ پاکستان نے آپریشن ضربِ عضب کا آغاز کر رکھا ہے جس کے دوران دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
راجہ پرویزاشرف کا آئی ایم ایف پیکیج کی ممکنہ شرائط پر اظہار تشویش
-
ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہے ، ملک کے دشمن تشخص کو اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
-
وزیراعظم کا گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کی رپورٹ پر عدم اطمینان ، اظہار برہمی
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خضدار میں دھماکے کی مذمت
-
ایرانی تیل کی سمگلنگ میں کئی موجودہ اور سابق وزراء اور سیاستدانوں کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
رفح میں اسرائیلی کارروائی سے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ، اوچا
-
سائبر کرائم کو ایف آئی اے سے الگ کرکے این سی سی آئی اے کے نام سے نئی ایجنسی بنادی گئی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے نیچے آ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.