سپریم کورٹ نے پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے قیدیوں کے بچوں کو نہ پلانے کا نوٹس لے لیا
بدھ 19 نومبر 2014 21:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) سپریم کورٹ نے ملک بھر کی جیلوں میں پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے قیدیوں کے بچوں کو نہ پلانے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹریز سے رپورٹ طلب کی ہے۔ عدالت نے یہ نوٹس ایک قیدی خاتون نصیبن بی بی کی بیٹی کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر لیا ہے جس کی ضمانت کی درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز احمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس فائز عیسیٰ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز کی۔
جسٹس اعجاز چوہدری نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ پولیو کے قطرے نہ پلانے پر ننھی سویرا معذور ہوگئی۔ اس کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔ خاتون کو زیر حراست ان کی بچی کو قطرے کیوں نہیں پلائے گئے اس کا ذمہ دار کون ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹریز اس حوالے سے رپورٹس دیں۔ جسٹس اعجاز کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلے ہی اس بیماری کی وجہ سے مسائل درپیش ہیں اور اوپر سے غفلت کی جارہی ہیں ایسا نہیں ہونا چاہئے۔
بچے چاہے جیلوں میں بھی ہیں لیکن ان سب کو قطرے پلائے جانے چاہئیں۔ واضح رہے کہ سنٹرل جیل کراچی میں قیدی خاتون نصیبن بی بی کی بیٹی سویرا کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے۔ قیدی خاتون کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے بتایا کہ ان کی بیٹی معذور ہوچکی ہے اس حوالے سے خاتون نے اپنی درخواست بھی جمع کروائی ہے۔ کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کا تحفظات کا اظہار
-
پنجاب حکومت اب تک گندم کا ایک دانہ بھی نہیں خرید سکی‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.