25دسمبر کو مزار قائدپر جلسے کااعلان ،جے آئی ٹی قاتلوں کو محفوظ کرنے کے لیے بنائی گئی :طاہرالقادری
جمعرات 20 نومبر 2014 15:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء)عوامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ 25دسمبر کو مزار قائدمیں جلسہ ہو گا،ہر ضلع میں ایک دن جلسہ ہو گا اور دوسرے دن دھرنا ہو گا ،جے آئی ٹی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ،پنجاب پولیس کی رپورٹ کیسے مان لیں وہ تو قاتل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کمیشن کی رپورٹ کو 40دنوں سے زیادہ نہیں چھپایا جا سکتا ،رپورٹ شائع نہ کیا جا سکے اس لیے حکومت نے کمیشن کی رپورٹ کیخلاف اسٹے لے لیا،باقر نجفی کمیشن نے حکومت کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے قتل عام میں ملوث قرار دیا تھا لیکن نظرثانی کمیشن بنا دی گئی جس نے حکومت کو گرین چٹ دے دی اور پنجاب حکومت کو تمام الزامات سے بری قرار دے دیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم شہیدوں کے خون کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ہم ان کے خون کا بدلہ لیں گے اور ہم حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کو مکمل طورپر مسترد کرتے ہیں ،حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بعد ایک اور سانحہ ہے ،حکومت نے انصاف کی فراہمی نہ کر کے عدالت کی بھی توہین کی ہے ہم نے حکومت سے کہا تھا کہ کے پی کے افسران پر مشتمل جے آئی ٹی بنائی جائے جس کے لیے ہم نے تین نام بھی پیش کیے تھے لیکن حکومت نے ان میں سے ایک کو بھی ماننے سے انکار کر دیا ،خیبر پختون خواہ کے افسران پر پنجاب حکومت اور وفاق کا اثر نہیں پڑے گا لیکن حکومت نے اسے ماننے سے انکار کر دیا اور قاتلوں پر مشتمل جے آئی ٹی بنا دی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.