صوبہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مستحق افراد میں سستا آٹا اور گھی کے خصوصی پیکج پروگرام کے تحت کوہاٹ کے یونین کونسل جرما میں ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر فخرالدین نے مستحق افراد میں راشن کارڈ تقسیم کیئے

جمعرات 20 نومبر 2014 17:50

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء )صوبہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مستحق افراد میں سستا آٹا اور گھی کے خصوصی پیکج پروگرام کے تحت کوہاٹ کے یونین کونسل جرما میں ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر فخرالدین نے مستحق افراد میں راشن کارڈ تقسیم کیئے۔جو یوٹیلیٹی اسٹوروں سے سستا پیکج کے تحت خریداری کر سکیں گے۔اس سلسلے میں یونین کونسل جرما دفتر میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں علاقہ کے مستحق افراد نے شرکت کی۔

مستحقین اور نادار افرادمیں ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر کوہاٹ فخرالدین نے ڈپٹی کمیشنر کی جانب سے صوبائی حکومت کی ہدایت پر سستا آٹا اور گھی کے راشن کارڈز تقسیم کیے۔اس موقع پر تیس سے زائد افراد میں صوبائی حکومت کی جانب سے راشن کارڈز تقسیم کیے گئے ۔ اسی طرح کوہاٹ کے مذید یونین کونسلوں میں بھی راشن کارڈز تقسیم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

مستحق افراد ان راشن کارڈز کے ذریعے قریبی یوٹیلٹی اسٹوروں سے سستا پیکج کے تحت ہر ماہ آٹا اور گھی خرید سکیں گے۔

مجسٹریٹ کوہاٹ کامران نے بتایا کہ یہ سلسلہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مستحق افراد کے لیے شروع کیا گیا ہے جس کے تحت علاقے کے مستحق اور نادار افراد سرکاری اسٹوروں سے پیکج کے تحت آٹا اور گھی خرید سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ مزید علاقوں میں بھی جاری رہے گاجس سے غریب افراد کو فائدہ پہنچے گا۔