علماء کرام موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق میڈیا کی افادیت سے استفادہ کریں ،مولانا سید یوسف شاہ،

میڈیا کے بغیر اغیارکا مقابلہ نہیں کر سکتے ،تربیتی اجلاس سے خطاب

جمعرات 20 نومبر 2014 20:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء)علماء کرام موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق میڈیا کی افادیت سے استفادہ کریں کیونکہ میڈیا کے بغیر اغیارکا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام (س) کے زیر اہتمام تربیتی اجلاس سے جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی امیر مولانا سید یوسف شاہ ، سینئر صحافی سیف الاسلام سیفی اور روزنامہ اسلام پشاورکے مسئول عبدالودود بیگ نے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

مقررین نے کہا کہ موجودہ دور میڈیا کا ہے اور میڈیا کے ہی ذریعے جنگ لڑی جا رہی ہے ۔اسی وجہ سے علماء کرام کو بھی چاہیے کہ وہ محرا ب و منبر اور میڈیا کے ذریعے اپنے پیغام کو دوسروں تک پہنچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اغیار اپنے خیالات کو میڈیا کے ہی ذریعے ہمارے گھروں تک پہنچا دیا ہے اور آج قوم اغیار کے طور طریقوں پر زندگی گزار نے پر مجبور ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ اوروں نے اپنے خیالات کو میڈیا کے ذریعے ہمارے ذہنوں میں ڈال دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی چاہیے کہ دور جدید کے وسائل کو استعمال کرتے ہو ئے اپنے پیغام کو دوسروں تک پہنچائیں اور ان کے پروپیگنڈوں کا جواب دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد پاک ہے اور وہ اللہ کے قانون اس کے زمین پر نافذ کروانا ہے جبکہ دیگروں کا مقصد صرف دنیاوی مفادات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم مخلص ہو کر اپنے مشن پر کاربند رہینگے تو اللہ ہمارا مدد گار ہوگا ۔