ڈیرہ مراد جمالی ،ڈاکوؤں نے ڈپٹی ڈائریکڑ زراعت سے ہزاروں روپے اور موبائل لوٹ لیا

جمعرات 20 نومبر 2014 23:10

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء ) نوتال پولیس تھانہ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے چار ٹرک ڈرائیوروں اور قومی شاہراہ پر بختیار آباد کے ڈاکوؤں نے ڈپٹی ڈائریکڑ زراعت سے بھی ہزاروں روپے نقدی موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوتال پولیس تھانہ کے قریب گنداواہ روڈ پتافی موڑ پر موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر گنداواہ سے ڈیرہ مراد جمالی آنے والے چار ٹرک ڈرائیوروں سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ دوسرے واقع بولان لیویز فورس کے علاقے قومی شاہراہ پر بختیار آباد کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے کوئٹہ سے جیکب آباد جانے والے ڈپٹی ڈائریکڑ زراعت کوئٹہ شاہ وزیر خان کو ساتھیوں سمیت بھی گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کران سے بھی ساٹھ ہزار سے زائد نقدی تین موبائل فون لوٹ کر موٹر سائیکل # پر سوار ہوکر ڈاکوؤں فرار ہوگئے قومی شاہراہ پر ڈکیتی کی وارداتوں سے مسافروں میں خوف ہراس پھیل گیا ہے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :